Skip Navigation Links
.

 

Press Release

Rawalpindi- September 5, 2017
 
ایف ڈبلیو او اور پبلک آفس کے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط

ایف ڈبلیو او نے شیخ احمد بن دلموک جمعہ المقدوم کے پبلک آفس کے ساتھ منگل کے دن ہیڈ کوارٹرز ایف ڈبلیو او میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے۔یواے ای کے شہزادے شیخ احمد بن دلموک جمعہ المقدوم کے ہیڈ کوارٹرز ایف ڈبلیو او کے دورے کے دوران ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ملکی ترقی میں ایف ڈبلیو او کے کردار،ڈھانچے اور موجودہ ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی۔ایف ڈبلیو او اور پبلک آفس کے درمیان باہمی طورپر چند منصوبوں کی کھوج،ترقی، تعمیر اور انجام دئی پر اتفاق ہوا۔ ایف ڈبلیو او اور پبلک آفس دونوں بنیادی طور پر پانی کوپینے کے قابل بنانے، بجلی/توانائی، تیل اور گیس، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، کان کنی اورچند دوسرے شعبوں کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں گے۔

-0-0-0-0-0-0-0-0-0-0-